
کن بروج پر ساڑھ ستی کے گہرے اثرات ہیں
برج حمل: کاموں میں تاخیر، فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ اور شراکت داری کے امور میں رکاوٹ آئے گی۔ احتیاط یہ کریں کہ غصے سے بچیں، جلد بازی میں کوئی معاہدہ نہ کریں۔ پرہیز: غیر ضروری بحث سے گریز کریں۔ صدقہ: مسکینوں کو سرخ دال یا گڑ کا صدقہ دیں۔
برج ثور: مالی لین دین، جمع شدہ پونجی اور خاندانی معاملات میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ احتیاط یہ کریں کہ بڑے مالی فیصلے سوچ سمجھ کر لیں۔ پرہیز: بلاوجہ کے خرچ سے گریز کریں۔ صدقہ: سفید اشیاء یا چاول کا صدقہ دیں۔
برج جوزا: مواصلاتی نظام، دستاویزات اور سفر کے دوران مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ احتیاط یہ کریں کہ تحریری کام میں لاپرواہی نہ برتیں۔ پرہیز: افواہوں پر یقین کرنے سے گریز کریں۔ صدقہ: ہری مونگ کی دال یا سبزہ تقسیم کریں۔
برج سرطان: گھریلو سکون، جائیداد کے امور اور ذہنی سکون میں رکاوٹیں آ سکتی ہیں۔ احتیاط یہ کریں کہ پرانے ذہنی دباؤ کو حاوی نہ ہونے دیں۔ پرہیز: جذباتی فیصلوں سے پرہیز کریں۔ صدقہ: دودھ یا پانی کا صدقہ دیں۔
برج اسد: اولاد کے معاملات، تخلیقی کاموں اور مالی سرمایہ کاری میں رکاوٹ آئے گی۔ احتیاط یہ کریں کہ غرور یا ضد سے دور رہیں۔ پرہیز: دوسروں پر ضرورت سے زیادہ حکم چلانے سے گریز کریں۔ صدقہ: گندم یا سرخ رنگ کی اشیاء کا صدقہ دیں۔
برج سنبلہ: روزمرہ کے کاموں، ملازمتی امور اور صحت کے معاملات میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ احتیاط یہ کریں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان نہ ہوں۔ پرہیز: تنقیدی رویے میں اعتدال رکھیں۔ صدقہ: پرندوں کو دانا ڈالیں یا ہری سبزیوں کا صدقہ دیں۔
برج میزان: کاروباری شراکت، ازدواجی تعلقات اور قانونی مقدمات میں رکاوٹیں آ سکتی ہیں۔ احتیاط یہ کریں کہ فیصلوں میں توازن قائم رکھیں۔ پرہیز: غیر منصفانہ رویے سے پرہیز کریں۔ صدقہ: سفید کپڑے یا چینی کا صدقہ دیں۔
برج عقرب: پوشیدہ امور، وراثت، اور اچانک مالی نقصانات یا رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ احتیاط یہ کریں کہ راز داری برقرار رکھیں اور انداعتماد سے بچیں۔ پرہیز: انتقامی جذبے سے گریز کریں۔ صدقہ: مس مس یا تل کا تیل کا صدقہ دیں۔
برج قوس: اعلیٰ تعلیم، طویل سفر اور قانونی یا مذہبی معاملات میں رکاوٹیں آئیں گی۔ احتیاط یہ کریں کہ قوانین کی پاسداری کریں۔ پرہیز: ضرورت سے زیادہ امید رکه کر رسک لینے سے پرہیز کریں۔ صدقہ: پیلے رنگ کی دال یا ہلدی کا صدقہ دیں۔
برج جدی: کیریئر، روزگار، اور بڑی ذمہ داریوں کو نبھانے میں رکاوٹ اور سستی محسوس ہو گی۔ احتیاط یہ کریں کہ مایوسی کو قریب نہ آنے دیں۔ پرہیز: کام کو ادھورا چھوڑنے سے گریز کریں۔ صدقہ: کالے تل یا لوہے کی چیز کا صدقہ دیں۔
برج دلو: آمدنی کے ذرائع، دوست احباب کے ساتھ تعلقات اور طویل المدتی منصوبوں میں رکاوٹیں آ سکتی ہیں۔ احتیاط یہ کریں کہ ضرورت سے زیادہ الگ تھلگ نہ ہوں۔ پرہیز: خود غرضی یا سرد مہری سے پرہیز کریں۔ صدقہ: کالے کپڑے یا ضرورت مند کو نقد امداد دیں۔
برج حوت: مخارج میں زیادتی، اندرونی بے چینی اور پوشیدہ حریفوں کی طرف سے رکاوٹیں آ سکتی ہیں۔ احتیاط یہ کریں کہ مالی معاملات میں ہوشیار رہیں۔ پرہیز: فضول خیالی اور غیر عملی امیدوں سے پرہیز کریں۔ صدقہ: یتیموں کی مدد کریں یا زرد مٹھائی کا صدقہ دیں۔
رزق، شادی، اولاد، صحت، کیریئر، خاندان سے متعلق گھر
مزید جانیںاپنے نام اور تاریخِ پیدائش کے اعداد سے قسمت اور مستقبل کی معلومات حاصل کریں۔
مزید جانیںہاتھ کی لکیروں سے شخصیت، حالات اور مستقبل کی معلومات حاصل کریں۔
مزید جانیںاللہ کی رضا کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں — شرعی اصولوں کے مطابق استخارہ۔
مزید جانیںمناسب جیم اسٹون کے ذریعے زندگی میں بہتری لائیں اور رکاوٹیں دور کریں۔
مزید جانیںروحانی مسائل، بندش، نظرِ بد اور اندرونی بے چینی کا مؤثر روحانی حل پائیں۔
مزید جانیں